پاکستان کو چاروں اطراف سے بھوکے بھیڑیوں کا سامنا ہے جو پاکستان کو معذور ریاست دیکھنا چاہتے ہیں۔
بد قسمتی سے اس وقت امریکہ برطانیہ اور دوسرے مغربی ممالک پاکستان کا اٹیمی پروگرام رول بیک کرانا چاہتے ہیں بلکل اسی طرح جس طرح یوکرین کا ایٹمی پروگرام رول بیک کیا گیا
یوکرین ، روس سے علیحدگی کے وقت نہ صرف یہ کہ دنیا کا تیسرا ایٹمی طاقت تھا.
بلکہ یوکرین کے ساتھ تین ہزار سے زائد اٹیم بم بھی تھے
لیکن نیٹو اتحاد نے یوکرین سے اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی درخواست کی اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اگر یوکرین نے اپنا ایٹمی پروگرام رول بیک کر لیا تو نیٹو اتحاد بدلے میں ھر موقع پر یوکرین کے ساتھ کھڑا ھوگا. جب بھی کسی ملک نے یوکرین پر حملہ کیا تو تمام نیٹو ممالک مل کر یوکرین کا ساتھ دیں گے یوکرین کے دشمن سے جنگ کریں گے.
یہ عین وہی وقت تھا جب پاکستان کو بھی مجبور کیا جا رہا تھا اور اس وقت آپ سب نے پاکستان کے اندر بھی پہلی بار یہ لفظ ایٹمی پروگرام رول بیک بار بار سنا ھوگا. لیکن پاک فوج نے سیاسی حکومتوں کی بات سننے ماننے سے انکار کر دیا تھا اور پاکستان میں بار بار ان حکومتوں کو، جو ایسا چاھتے تھیں گھر کا رستہ دیکھایا تھا
یوکرین نے بات مان لی. اپنا ایٹمی پروگرام ختم کر دیا تھا
آج دیکھ لیں روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد کوئی ملک بھی حفاظت کے لیے آگے نہیں بڑھا… اگر آج یوکرین ایٹمی قوت ھوتا تو کیا روس اس پر حملہ کرتا ؟
روس نے یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائل حملے اور فضائی آپریشن شروع کئے اب بھی کئی علاقوں میں فوجیوں کی لڑائی جاری ہے اور ممکن ہے کہ جلد یوکرین پر دوبارا روس قبضہ کر لے
ہماری 76 سالہ تاریخ پر سر سری نگاہ دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ ہماری بھادر افواج نہ صرف بیرونی مداخلت کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنی بلکہ اندرونی سازشوں کا بھی ڈٹ کے مقابلہ کیا
بلا شبہ ہماری افواج کا نام صف اول کی افواج میں ہوتا ہے گلوبل فائر پاور کی عالمی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی درجہ بندی پر مبنی رپورٹ ہے۔
2021 کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاک افواج کا شمار دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں کیا جاتا ہے۔
پاک افواج نہ صرف جدید ترین جنگی جہازوں، میزائل، آبدوز اور ہتھیاروں سے ہی لیس نہیں بلکہ دنیا پاک فوج کی مہارت، شجاعت، دلیری کی بھی معترف ہے۔
ملک کے اندر قدرتی آفات، مصیبتوں، نازک حالات یا دہشت گردی کا سامنا ہو یا ملک کی سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہو، پاک فوج ہمیشہ اپنے فرائض میں سرخرو رہی ہے۔
کیا ہم نے کبھی سنجیدگی سے سوچا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹمی صلاحیت نہ ہوتی، تو بھارت آج ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہوتا ؟
جس طرح اسرائیل نے غزہ کا پانی، بجلی، خوراک، ادویات اور آزادی سب بند کر رکھی ہے، وہی خواب بھارت پاکستان کے لیے دیکھتا آیا ہے مکمل معاشی، سیاسی اور آبی ناکہ بندی۔
اسلئے ملک و قوم پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والی بھادر افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے
وطن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے پوری قوم آج اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور خوف زدہ دشمن نفاق کی کوششوں میں مگن ہے آج پہلگام ڈرامہ کے کردار نہ حرف خود بھارت کے عوام جان چکے ہیں بلکہ پورے اقوام عالم میں بھارت کی مودی سرکار کی سبکی بھی ہو رہی ہے
آج بھارت میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں اور جناح کا دو قومی نظریہ بھی آج اس وقت سچ ثابت ہو گیا جب مودی سرکار نے 41,سال سے بھارت میں مقیم ایک پاکستانی شادی شدہ خاتون کو ڈی پورٹ کردیا
سھیل جاوید صاحب زادہ
Author
-
مصنف ایک معزز میڈیا پیشہ ور ہیں جو نیشنل نیوز چینل ایچ ڈی کے چیف ایگزیکٹو اور "دی فرنٹیئر انٹرپشن رپورٹ" کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ان سے پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
View all posts