Nigah

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے

جی ہاں بھارت نے پانچ روزہ جبر ازمائی کے بعد بالاخر پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اب بھارتی میڈیا اور بھارتی ادارے یہ غو غاں کر رہے ہیں کہ بھارت نے کسی پیشگی شرط کے تحت جنگ بندی قبول نہیں کی ہے اور یہ عارضی جنگ بندی ہے اور بھارت نے پاکستان کو اس پانچ روزہ جنگ میں ڈھیر سارا نقصان بھی پہنچایا ہے لیکن اصل بات یہ نہیں ہے اگر یہ بات ہوتی تو بھارتی نیتا اور ان کے را جیسے سرکاری ادارے بغلیں بجاتے پھرتے جنگ بندی جب بھی ہوتی ہے تو اس کے پس منظر میں کچھ نہ کچھ عوامل کار فرما ضرور ہوتے ہیں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ کسی نے کہا کہ جی اپ لڑائی روک دیں اور لوگ لڑائی روک دیا کرتے ہیں امریکا ترکی اور سعودی عرب ان تینوں ممالک نے جنگ بندی کے لیے کاوشیں کی اور یہ کاوش گونگی نہیں تھی بول رہی تھی لیکن اس دوران بھارت حسب معمول اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہوا تھا اور اسی ڈھیٹ پن کی وجہ سے اس نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا نام بھی سندور رکھا گویا یہ جنگ ان ان کی زندگی کے لیے باکرہ پن ہے بہت خوب یہ باکرہ پن کا نشہ اس وقت ہی اتر گیا جب پاکستان کی فضائیہ نے اپنا ہنر اپنی مہارت اور اپنے یقین و ایمان کا مظاہرہ کیا جیسے ہی بھارت کے فرانسیسی ساختہ طیارہ زمین بوز ہوئے تو بھارت سرکار بھی زمین پر ڈھیر ہو کر رہ گئی اس جنگ سے بھارت کو کیا فائدہ ہوا کوئی فائدہ نہیں ہوا سیاسی طور پر اس کی کل عالم میں بدنامی ہوئی کیونکہ پاکستان نے بڑی کھلی صاف شفاف اور لذیف پالیسی اختیار کی جیسے ہی پہلگام کا واقعہ رونما ہوا اسی وقت سے پاکستان میں واضح اور شفا موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو پیشکش کی کہ اس نے جو پاکستان پر الزام عائد کیا ہے اس کی غیر جانبدار تحقیقات کرا لی جائیں لیکن بھارت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا بلکہ اس کو رد کر دیا اگر بھارت اپنے موقف پر سچا اور کھڑا ہوتا تو وہ یقینی طور پر اس پیشکش کو قبول کر لیتا اور تمام دنیا نے پاکستان کی اس پیشکش کو سراہا اور ستائش بھی کی پاکستان کی اس پیشکش سے دنیا میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ واقعی پاکستان مخلص ہے اور وہ ایسے جرائم میں ملوث نہیں ہے اور بھارت جھوٹا ہے مکر کر رہا ہے اگر پاکستان بھارت کے بقول اس میں ملوث ہوتا تو بھارت فوری طور پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرتا بلکہ بھارت خود مطالبہ کرتا کہ اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے جو اس میں نہیں کی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم تھے اور اس نے اس کی تکمیل کے لیے پہلگام کے آڑ لی حالانکہ پہلگام کے واقعے کے فوری بعد دنیا کی طاقتیں اس امر کی سعی میں ہو گئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نہ بڑھے اور جنگ جیسے تباہی کا سبب نہ ہو چنانچہ دنیا کے مختلف ممالک نے جن میں چین امریکہ برطانیہ مشرق وسطی کے ممالک اور ترکی بھی شامل رہا لیکن مودی ایک ہی ٹر تھی ہمارا سندور ہمارا اور جب رافل طیارے پاکستان کی فضائیہ نے ڈھا دیے تو ان کا صندور بھی ڈھے گیا اور فورا ہاتھ جوڑ لیے امریکی نشیاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک را برٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنا دی کی صحافی کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فوج نے اپریشن بنیان المرصوص کا اغاز کر کے بھارت پر تابڑ توڑ حملے کیے پاکستان نے نہ صرف بھارت کا دفاعی نظام مفلوج کر دیا بلکہ میزائلوں کی بارش برسا دی جس سے بھارت مذاکرات کی میز پر انے پر مجبور ہوا بھارت ہی کی اپیل پر امریکی وزیر خارجہ نے سعودی اور ترک حکام سے رابطہ کیا اور سفارتی تحریک سے معاملہ حل ہوا اور سیز فائر ممکن ہوئی-پاک فوج نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا بھارت کے گھٹنے ٹیک جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں امریکی وزیر خارجہ مار کو روبیو نے بتایا ہے کہ کہ اس کاوش میں نائب صدر وینس اور وہ خود بھارت اور پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے رہے مارکو روبیو کے بقول بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیر خارجہ سپرا منیم جے شنکر قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف چیف اف ارمی سٹاف عاصم منیر اور عاصم ملک سے بھی رابطہ رہا اور گفتگو ہوئی مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ک یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت ہوئی
بھارت کے نیتا نریندر مودی نے پاکستان پر جو الزام لگا کر اور جارحیت کر کے منہ پر کالک لگائی تھی پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بنیان مرصوص دوران ادم پور میں بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 جام کر دیا بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈر کہ ہائپر سونک میزائلوں نے اڑا دیا پاکستان کی صرف اس ایک کاروائی کے نتیجے میں بھارت کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت کا نقصان پہنچا بلکہ اس سسٹم پر اس سے بھی زیادہ خرچہ ایا ہے وہ الگ سے ہے نقصان ذرائے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے بھارت فوج کی سیٹلائٹ جام کر دی جس سے بھارت کی فضائیہ مفلوج ہو کر رہ گئی
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے پانچ رافل لڑاکاطیارے مار گرائے جبکہ بھارت اس دعوے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے لیکن ازاد ذرائے اور ازاد میڈیا کے مطابق دو طیاروں کا ملبہ دیکھا گیا ہے جسے سمیٹا جا رہا تھا بھارت نے 36 رافیل طیاروں کا فرانس سے معاہدہ 7.8 ارب یورو میں کیا تھا جس میں ہر تیاری کی قیمت تقریبا 91 سے 94 ملین یورو ہے اضافی ہتھیاروں اور بھارت کے مخصوص تقاضوں کی مد میں مزید اخراجات الگ سے شامل ہیں
فرانسیسی ساختہ رافیل طیارSCALP کروز میزائل اور ASSM ہتھوڑا بم شامل ہیں تاہم عالیہ جنگ میں جو ہزیمت بھارت کو اٹھانی پڑی اس کی بنیاد پر ان طیاروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھے ہیں بھارت نے پاکستان کے خلاف ہارپ ڈرونز استعمال کیے یہ اسرائیلی ساختہ ہیں 100 ملین امریکی ڈالر میں 10 ہارٹ ٹرونرز خرید ے یہ ڈرونس”کامی کاڑی”اس کے ہیں جو ادب پر خود کو گرا کر تباہ کرتے ہیں یہ ڈرونرز جدید سینسرز سے لیس ہیں اور مختلف جنگی محازوں پر موثر ثابت ہوئے ہیں لیکن پاکستان میں یہ بری طرح ناکام ہوئے کیونکہ پاک فوج نے ان کو صحیح طور پر نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا
ادھر پاکستان نے چین سے 25 جے-10سی طیارے تقریبا.4 ارب امریکی ڈالر میں خریدے جس سے ہر طیارے کی قیمت 56 ملین امریکی ڈالر بنتی
جے -10 سی طیارے جدید 15-PL میزائلوں سے لیس ہیں علاوہ ازیں فتح-2 اسرائیل پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں اور ان کی قیمت کا تخمینہ ایک سے 2 ملین امریکی ڈالر فی میزائل ہے -یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں حالیہ جھڑپوں میں بھارتی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے میں بہت موثر استعمال ہوئے
اگر بھارتی عزائم کا خلاصہ کیا جائے تو یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت کی موجودہ سرکار ار ایس ایس کا پرتو ہے-RSS مخفف ہے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یہ خود کو قوم پرست تنظیم ہندو توا نظریے کو فروغ دینے کا دعوی کرتی ہے اس نے اپنا ایک نظام قائم کر رکھا ہے جس کو شاہ کھا کسٹم (کیمپ) کہتے ہیں جو ہر صبح شام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں ہندو توا کے نظریات کو سکھایا جاتا ہے یا دوسرے الفاظ میں تعصب اور تشدد کا ذہنی غسل دیا جاتا ہے
تعلیمی ادارے: وریا بھارتی کے ذریعے ہزاروں اسکول چلائے جاتے ہیں جہاں نصاب میں ہندو قوم پرستی اور مسلم مخالفت کو بالواسطہ طور پر شامل کیا جاتا ہے
یہ ہندوستان کے مسلمان حکمرانوں کو غاصب اور ظالم کہتے ہیں اس طرح تاریخ کو مسخ کرتے ہیں اور مغلوں کی تاریخ کو بھی مسح کرتے ہیں جس نے ہندوستان کو ایک عالمی قوت بنا دیا تھا
گاؤ رکھشا : مسلمانوں پر گائے ذبح کرنے کے الزامات لگا کر ان پر تشدد جبر اور ظلم کیا جاتا ہے

لو جہاد کا پروپگنڈا: مسلمان مردوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ہندو عورتوں کو شادی کے ذریعے مسلمان بناتے ہیں اس حکمران پارٹی جو بنیادی طور پر RSS, وشو ہندو پریشد اور BJP نے مل کر ایودیا میں سولویں صدی کی مسجد شہید کی
گجرات میں 2002 نریندر مودی کے دور حکومت میں جب وہ وزیراعلی تھے ہزاروں مسلمانوں کا کردار ہوا
نریندر مودی کی حکومت نے شہریت کے قانون میں ترمیم کر کے صرف مسلمانوں کو چھوڑ کر دیگر مذاہب کے پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت دینے کی ترمیم کی
بھارت بھارت میں اصول کے مطابق مسلمان کی ابادی کے لحاظ سے دوسری بڑی اکثریت ہیں بھارتی مردم شماری کے ادارے کے مطابق بھارت میں 20 ،22 کروڑ سے زیادہ مسلمان ہیں جبکہ مسلمانوں کا دعوی ہے کہ یہ اعداد و شمار جان بوجھ کر کم ظاہر کیے جاتے ہیں اسی قانون کی اڑ میں مسلمانوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی کم دی گئی ہے تعلیمی اقتصادی اور سماجی میدان میں انہیں پسماندہ رکھا گیا ہے 2006 میں سیچر کمیٹی نے جو رپورٹ مرتب کی تھی اس کے مطابق مسلمان بھارت میں دلتوں سے بھی بدتر حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ جنگ بندی کے اعلان کے موقع پر بھارت کی کرنل صوفیہ سے یہ کہلوایا گیا کہ بھارت میں مذہبی منافرت نہیں ہے کیونکہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے بھارت کی یہ حالت ہے کہ کیرالہ نارتھ ایسٹ اور گوا میں بڑی تعداد میں عیسائی اباد ہیں لیکن ان کی زندگی بھی اجیرن کر رکھی ہے جبری تبدیلی مذہب کے جھوٹے الزام لگا کر وہاں کے گرجا گھروں پر حملے کیے جاتے ہیں BJP مسلمانوں کو دشمن قرار دے کر ہندو عوام سے ووٹ حاصل کرتی ہے مسلمانوں کو پاکستان سے جوڑ کر غداری دہشت گردی اور غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے حجاب اور مسلم ناموں پر حملے کیے جاتے ہیں تاکہ اکثریت ہندو رائے دہندگان کو خوش رکھا جا سکے
مختصرا حالات موجودہ بھارتی حکومت کی یہ ہیں کہ BJP اور RSS نظریاتی اور تنظیمی بازو ہیں جو ہندو توا نظریے کو نافذ کرنے کے مشن پر ہیں
پہل کام کے واقعے کی اڑ میں بھی اسی مشن کو بروئے کار لا کر پاکستان پر جارحیت اپنی ہندو جنتا کو مسلمانوں کے خلاف ذہنی غسل دینے کی کوشش کی گئی ہے
پاکستان نے بھی ان کے دانت کھٹے کر دیے ہیں اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں عوامی سطح پر ایک اشتعال موجودہ حکومت کے خلاف ابھر رہا ہے اور وہاں کی حکومت عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے اسی لیے تو کہتے ہیں کہ؛
: جنگ کھیڈ نئیں زنانیاں دی:

Author

  • صحافت میں ایک ممتاز کیریئر کے ساتھ ، میں نے یو ایس اے ٹوڈے اور وائس آف امریکہ کے نامہ نگار کے طور پر خدمات انجام دیں ، اے ایف پی اور اے پی کے لیے رپورٹنگ کی ، اور ڈیلی خبرائن اور اردو نیوز جیسے بڑے آؤٹ لیٹس کے لیے بیورو چیف اور رہائشی ایڈیٹر سمیت سینئر کردار ادا کیے ۔

    View all posts
اوپر تک سکرول کریں۔