اسلام آباد میں نائٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 من گدھوں کا گوشت برآمد کیا ہے۔ اس چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے بھی موقع سے برآمد ہوئے۔
فوڈ اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق، یہ گوشت غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے خطرناک تھا، جسے فوری طور پر تلف کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے ذمہ داروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیقی نے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا کہ یہ گوشت بیرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مکمل شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور تحقیقات اس بات پر جاری ہیں کہ یہ گوشت کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا۔
Author
-
مزمل خان سیاست اور بین الاقوامی معاشیات میں گہری دلچسپی کے ساتھ، ان کا تعلیمی کام اس بات کی کھوج کرتا ہے کہ کس طرح بنیادی ڈھانچہ اور جغرافیائی سیاسی حرکیات تجارتی راستوں اور علاقائی تعاون کو متاثر کرتی ہیں، خاص طور پر جنوبی اور وسطی ایشیا میں۔ موزممل شواہد پر مبنی تحقیق کے ذریعے پالیسی مکالمے اور پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہے اور اس کا مقصد تعلیمی انکوائری اور عملی پالیسی سازی کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔
View all posts