بھارت ایک بار پھر پاکستان پر حملے کے لئے پر تول رہا ہے جس سے جنوب ایشیاء کی فضاؤں میں ایک بار پھر جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
بھارت کی مودی سرکار ایک بار پھر آگ سے کھیلنے کی تیاری میں ہے، دباؤ بڑھ رہا ہے، شدت کا ماحول بن چکا ہے اور اب کی بار اشارے واضح ہیں کہ "نئی دہلی کسی بڑی مہم جوئی کا بڑا ارادہ رکھتی ہے”
ہندوتوا کے جنون میں مبتلا قیادت فالس فلیگ آپریشن کی راہ پر بھی چل سکتی ہے اور براہ راست حملے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
مودی حکومت کو علم ہے کہ الیکشن جیتنے کےلئے جنگی ماحول بنانا سب سے آسان ہتھیار ہے۔
یہ حرف خفیہ رپورٹس نہیں یا عسکری تجزئیے نہیں بلکہ خود بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بھی خبردار کر رہی ہیں کہ "خطرناک کھیل کھیلا جانے والا ہے”۔
قارئین محترم!
مودی سرکار کی گودی میڈیا کو احکامات مل چکے ہیں، سکرپٹ تیار ہے
یاترا کے بہانے انڈین عوام کے جذبات بھڑکانے کا بندوست ہو چکا ہے اور پہلگام ٹائپ کا کوئی بڑا واقعہ کرکے ایک اور جھوٹا اور من گھڑت الزام پاکستان پر لگا کر جنگ کا محاذ کھولا جا سکے۔
جیسے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور حملے میں پہلا وار ہی ایسا کیا کہ ایران کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا، بھارت بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتا ہوا کچھ ایسا ہی کرنے کا ارادہ اور منصوبہ بنا رہا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت نور خان ایئربیس، یا حساس اداروں کے مراکز یا حساس فوجی یا عسکری تنصیب کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔
لیکن پاکستان واضح کر چکا ہے کہ "اگر ہندوستان نے ریڈ لائن پار کی تو ہندواتو کے پیرو کاروں کا وہ حال ہوگا کہ انھیں چھپنے کے لئے جگہ بھی نہیں ملے گی، کوئی بھی حملہ جتنا شدید ہوگا اس کا جواب اس سے بڑھ کر دیا جائے گا”۔
"بھارت اسرائیل ہے نہ امریکہ اور پاکستان نہ ایران ہے نہ فلسطین”
پاکستان کے پاس اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے مضبوط فوج اور پروفیشنل ائیر فورس ون نیوی ہے جو جانتی ہے کس طرح دشمن کے دانت کھٹے کرنے ہیں۔
قارئین کرام!
آپریشن سندور میں ہونے والی ذلت آمیز ناکامی و رسوائی نے مودی سرکار کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے
انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی نے بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں
انھوں نے اعتراف کیا کہ مودی سرکار نے بھارتی ایئر فورس کو پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس بیان کے بعد بھارت میں بے چینی بڑھ رہی ہے، اقتدار کی راہگزاروں میں کھلبلی مچ چکی ہے
بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے، کانگریس اسے مودی کی ناکامی قرار دے رہی ہے اور کانگریس نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رکھا ہے
مگر مودی سرکار پارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلوانے سے انکاری ہے کیونکہ مودی اچھی جانتے ہیں کہ کانگریس نے اس کا کیا حشر کرنا ہے۔
اس وقت سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ "کیا ایک اور جنگی مہم جوئی سے مودی اپنی سیاسی لاش کو دوبارہ ژندہ کر سکیں گے؟”
یاد رہے آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے ہیں
بھارتی فوج اور مودی سرکار میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اور ذلت و رسوائی کے بعد بھارتی فوجی افسروں نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا ہے۔
Author
-
حسین جان کے علمی مفادات بین الاقوامی سلامتی، جغرافیائی سیاسی حرکیات، اور تنازعات کے حل میں ہیں، خاص طور پر یورپ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔ انہوں نے عالمی تزویراتی امور سے متعلق مختلف تحقیقی فورمز اور علمی مباحثوں میں حصہ ڈالا ہے، اور ان کا کام اکثر پالیسی، دفاعی حکمت عملی اور علاقائی استحکام کو تلاش کرتا ہے۔
View all posts