Nigah

حکومتی کارکردگی، چاروں وزرائے اعلیٰ میں مریم نواز کا پہلا نمبر، باقی پوزیشن پر کون ؟ دلچسپ موازنہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

ملک کے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ابتدائی 5 ماہ کی کارکردگی کے تقابلی جائزے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ہر حوالے سے پہلا نمبر ہے، اس سلسلے میں مؤثر انتظامی امور، عوامی فلاحی اقدامات، میڈیا مینجمنٹ، صوبائی حکومت کا سافٹ امیج، ارکان اسمبلی سے مشاورت اور عوامی رابطوں کو معیار بنایا گیا ہے۔

مؤثر انتظامی امور اور صوبائی حکومت کے سافٹ امیج کے حوالے سے پہلا نمبر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا، دوسرا نمبر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا، تیسرا نمبر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اور چوتھا نمبر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا ہے۔

عوامی فلاحی اقدامات، میڈیا مینجمنٹ، ارکان اسمبلی سے مشاورت اور عوامی رابطوں کے شعبے میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پہلے نمبر پر ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نمبر دوسرا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ان شعبوں میں نمبر تیسرا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ان شعبوں کے حوالے سے چوتھی پوزیشن ہے۔

وزراء اعلیٰ کی پہلے 5 ماہ کی کارکردگی کے اس تقابلی جائزے میں یہ دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے کہ انتظامی امور کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی تجربہ کار سیاستدان ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی ذاتی صلاحیتوں اور تجربہ کار ٹیم کے ذریعے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اور کسی مرحلے پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک نو آموز حکمران ہیں، اپنے مضبوط فیصلوں اور متحرک حکومت کے ذریعے انہوں نے اپنے والد اور چچا کے ادوار حکومت کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لوگوں کو بڑی توقعات تھیں کہ وہ ایک مؤثر اور متحرک حکومت کے ذریعے پی ٹی آئی کے فلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے لیکن ان کی توجہ کا مرکز سیاسی افراتفری اور بڑھک بازی زیادہ رہی اور انہوں نے کردار پر کم توجہ دی اور گفتار کے غازی بنے رہے، جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی روایتی حکومت کی جھلک ان پانچ ماہ میں دکھائی نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنا ایک مخصوص دھیما انداز ہے انہوں نے اسی کو برقرار رکھا، بلوچستان چونکہ ایک دور دراز صوبہ ہے اس لیئے بلوچستان حکومت کے اقدامات اور سرگرمیاں ملکی سطح پر اتنی اجاگر نہیں ہوتیں اس لیئے مختلف حوالوں سے سرفراز بگٹی کی امیج بلڈنگ نہ ہونے کی ایک وجہ یہ دوری بھی ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

Scroll to Top