Nigah

پاک امریکہ دوستی کی نئی جہت

nigah pak usa
[post-views]

78 واں یوم آزادی پاکستان کے لیے کئی لحاظ سے خوش بختی کی علامت ثابت ہو رہا ہے۔ عالمی سیاست، معیشت خصوصاً علاقائی سلامتی کے تناظر میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات ماضی کے مقابلے میں برابری کی سطح پر گرم جوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پاکستان کے ساتھ اہم معدنیات اور ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کا اعلان تعلقات کی بحالی، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے نئے باب کا اضافہ ہے۔ اس شراکت داری کا مرکز معدنیات سے مالا مال بلوچستان ہے جو مستقبل میں معاشی ترقی اور علاقائی استحکام کا محور ہوگا۔

یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان طویل مدتی خوشحالی کا سنگ میل ہے۔ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں خطے کے مستقبل کی سمت کا تعین بھی کر دیا جو صرف سفارت کاری تک محدود نہیں بلکہ ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس کے اثرات بلوچستان سے عالمی سپلائی چین تک مرتب ہوں گے۔ خطے میں جیو پولیٹیکل استحکام میں مدد دے گا۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کبھی تسلسل کے ساتھ ایک پیرائے میں قائم نہیں رہے۔ کبھی دونوں ملک نزدیک آ جاتے ہیں تو کبھی دونوں کے درمیان خلیج کو سمیٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سرد جنگ میں دونوں کے درمیان تعاون مثالی رہا، افغانستان سے روسی فوج کے انخلاء کے بعد تلخیاں آگئیں لیکن خطے میں جیو پولیٹیکل استحکام میں مدد دے گا۔

9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ایک پیج پر تھے۔ امریکی اعلان ماضی کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑ کر خوشحال مستقبل کی طرف بڑھنے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرانے میں امریکی صدر نے جو کردار ادا کیا اس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں سفارتی حکمت عملی میں تبدیلی سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے۔ یہ دوستی خطے میں استحکام لائی۔ پاکستان نے اپنی معیشت کے استحکام کے لئے امریکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ بلوچستان تانبے، سونے، کرومائٹ، کوئلے اور دیگر معدنی دولت سے مالا مال ہے۔

حالیہ پیش رفت ریکوڈک کان صنعتی تعاون کی بنیاد ہے جو علاقائی معیشت کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ وسیع ذخائر پاکستان کو خطے کے لیے ایک گیم چینجر بنا سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو لیز کی رعایتیں اور دیگر مراعات کے ذریعے اعتماد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ اقدامات پاکستان کی معاشی خود مختاری یقینی بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی غربت کم کرنے اور علیحدگی پسند تنظیموں کو کمزور کرنے میں مدد دیں گے۔ روبیو نے علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کو سراہا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکہ کی جانب سے بھارت کے پراکسیز بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے سکیورٹی تعاون مضبوط ہو گا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع غربت کم کرنے اور علیحدگی پسند رجحانات کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اعلان دستبرداری
اس مضمون میں بیان کردہ خیالات اور آراء خصوصی طور پر مصنف کے ہیں اور پلیٹ فارم کے سرکاری موقف، پالیسیوں یا نقطہ نظر کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔
اوپر تک سکرول کریں۔