Nigah

اسماعیل ہنیہ کی شہادت: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

نیویارک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے۔

ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق اجلاس رات ایک بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے۔

گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت اور تہران پر حملے خطرناک اشتعال انگیزی کی نشاندہی کرتے ہیں ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہئیں۔

اہم ترین

Scroll to Top