Nigah

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ کھول دیا گیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیل کیے گئے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدا لت کے حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو کھول دیا، اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے تحریک انصاف کے آفس کو سیل کرنے کا کالعدم قرار دیا تھا، تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو 22 جولائی کو سیل کیا تھا۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی حکام نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا تھا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینوئل الارم سسٹم نصب کریں گے۔

جب کہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کئے جائیں گے اور عمارت میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کروائیں گے ۔

اہم ترین

Scroll to Top