Nigah

آئی پی پیز کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات متوقع

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

آج ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وزیراعظم پاکستان سے آئی پی پیز کے مسئلے پر نجات دلانے کے لیے ملاقات کرے گا۔

وفد، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شامل ہیں، دوپہر 12 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم عوام کو بجلی کے بھاری بلوں اور آئی پی پیز کی غیر پیداواری چارجز کی ادائیگی کے خلاف سخت موقف اپنائے گی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم بجلی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی نظر ثانی اور غیر پیداواری چارجز کو ختم کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

اس کے علاوہ، کراچی، حیدرآباد، اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈز اور نوجوانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

اہم ترین

Scroll to Top