Nigah

اویووا انویسٹمنٹ گروپ کی آن لائن ٹریڈنگ کے دعوے جھوٹ، ایس ای سی پی نے خبردار کردیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم اویووا انویسٹمنٹ گروپ (Aviva Investment Group) غیر قانونی، جعلی اور فراڈ پر مبنی، عوام سرمایہ کاری سے باز رہیں، سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے گروپ کا نام غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو جعلی اور غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایوان سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی میں سرمایہ کاری سے روکنے کےلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ اویوا انویسٹمنٹ گروپ جعلی ٹریڈنں پلیٹ فارم کو سوشل میڈیا کے ذریعے مارکیٹ کررہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج سمیت دیگر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں ٹریڈنگ کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جعلی پلیٹ فارم کی مینجمنٹ کمپنی برطانیہ میں قائم ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اویوا انویسٹرز کے ساتھ وابستگی کا جھوٹا دعویٰ بھی کررہی ہے اور اس حوالے سے مذکورہ کمپنی نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے عوام کو اویوا انویسٹمنٹ گروپ/ایچ 1ـ اویوا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی/اویوا انویسٹمنٹ لیمیٹڈ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے روک دیا ہے، ایس ایس سی پی کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے پاس اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی تجارت کا کوئی پلیٹ فارم نہیں، نہ یہ کمپنی رجسٹرڈ ہے نہ لائسنس یافتہ۔

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے مطابق ایسی رجسٹرڈ کمپنیوں کو ایس ای سی پی فیوچر بروکرز لائسنس جاری کرتی ہے اور رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

اویوا انویسٹمنٹ گروپ کا نام غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسکے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، عوام اس کمپنی میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے باز رہیں تاکہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔

اہم ترین

Scroll to Top