Nigah

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کن رہنماؤں کے ہاتھوں یرغمال، سینیئر پارٹی لیڈر کا بڑا انکشاف

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کن رہنماؤں کے ہاتھوں یرغمال ہیں پارٹی کے سینیئر رہنماءنے بڑا انکشاف کردیا، بولے پارٹی کہاں ہے؟ چیئرمین کو غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

مہران ٹی وی کے پروگرام اسلام آباد ٹائم میں اینکر مدثر حسین کے ساتھ گفتگو کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے منظور پشتین کو بلاول ہاؤس میں بلا کر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ان ریکارڈ ملاقات کرائی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ نوجوان لوگ ہیں انکو سیاست کرنے دی جائے۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد سے جو سینیٹر بنے وہ کتنے پیپلز پارٹی کے ہیں کہا جا رہا ہے کہ حیات آباد میں ایک ایم پی اے افغانی ہیں جبکہ سندھ میں بھی گراس روٹ لیول پر ایسے افراد پارٹی میں موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسی پارٹی جوائن کروں گا جس کا مفاد پاکستان ہو، پاکستان کے اداروں، سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ عوام کا درد رکھتی ہو، اینکر کے ایک اورسوال کہ پیپلز پارٹی پاکستان اورعوام کا درد نہیں رکھتی کے جواب میں سینیٹر بہرہ مند تنگی بولے کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو دس سال کی سزا دینے کی بات پر مجھے پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس کیوں دیا اس پر مجھے پارٹی نے کیوں بے عزت کیا۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے الزام لگایا کہ سینیٹر شیریں رحمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سمیت ایک گروپ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یرغمال بنا رکھا ہے، انکو پارٹی کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے، پارٹی کہاں پر ہے یہ پتہ نہیں۔

واضح رہے سینیٹر بہرہ مند تنگی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات کی خبریں زبان زدعام ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد وہ اک نئی سیاسی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔

اہم ترین

Scroll to Top