معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک پوڈ کاسٹ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے حریم شاہ کے حوالے سے بڑے انکشافات کردیئے، پوڈکاسٹ کی میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حریم شاہ آپکے بہت خلاف ہیں تومبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ عقل اور کیریکٹر دونوں سے عاری ہیں انکے پاس کوئی مخالفت کی دلیل نہیں ہے حریم سابق خاتون اول بشری بی بی کی فرنٹ لیڈی تھی۔
جہاز تک رسائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے عثمان بزدار اور بشری بی بی کی کرپشن کے حوالے سے ثبوت عمران خان کے سامنے رکھے تھے جس پر انہیں نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا۔
مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ حریم شاہ تھری لیئر سیکیورٹی کراس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جھنڈے والی گاڑی میں جہاز تک پہنچیں اور وہاں تصاویر بنوائیں، مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی جو نہیں کی گئی نہ ہی ایف آئی اے اور نہ ہی سائبر کرائم نے کارروائی کی کیونکہ اسوقت کی ساری حکومت اسکے ساتھ تھی۔