عمران خان کے فیض حمید کے حوالے سے بیان پر سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا دلچسپ تبصرہ۔
آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں میزبان امیر عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ کیا عمران خان صاحب اتنی ہمت کرسکتے ہیں کہ بتا دیں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے انکے لئے کیا کیا خدمات سر انجام دیں، یہ مناسب نہیں کہ ایک شخص نے آپکو فائدہ پہنچایا اور آپ کہیں کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ خان صاحب نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جس کو ضائع کردیا گیا، جس پر ایک صحافی نے تبصرہ کیا کہ یہ واحد اثاثہ ہے جس کو خان صاحب نے درست ڈکلیئر کیا ہے۔