Nigah

ملک ریاض کی بنی گالہ انٹری سے لیکر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے از خود نوٹس سے کھربوں کمانے کی کہانی، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی کی زبانی

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

میجر ریٹائرڈ خرم حمید کہتے ہیں ملک ریاض کو سابق وزیراعظم عمران خان سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے ملوایا اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صنعتکاروں کے خلاف از خود نوٹسز سے کھربوں روپے کمائے گئے۔

آزاد ڈیجیٹل پر ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض کو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بنی گالہ لیکر گئے اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملوایا، اس سے قبل تو عمران خان ملک ریاض کو گالیاں دیتے تھے اور ٹھیکیدار ریاض کہہ کر پکارتے تھے۔

میجر ریٹائرڈ خرم حمید کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی جانب سے کرائی گئی ملاقات کے بعد سولہ روز تک بلا ناغہ ملک ریاض بنی گالہ جاتے رہے اور عمران خان سے ملتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنے دور حکومت میں گیارہ بجے ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ سے وزیراعظم آفس جاتے تھے اور ٹھیک پانچ بجے واپس بنی گالہ آجاتے تھے اسکے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، ملک ریاض اور دیگر اہم لوگ وہاں موجود ہوتے تھے اس طرح ان کو بڑی گیم کرنے کے لئےلوگ ملے۔

میجر ریٹائرڈ خرم حمید نے انکشاف کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے از خود نوٹسز کے ذریعے بھی کھربوں روپے اکھٹے کئے گئے، یہ سب کہتے اور سوچتے تھے کہ انکو کون پوچھے گا؟

انہوں نے کہا کہ پوری پلاننگ اور ٹریننگ کے بعد لوگوں کو بیوقوف بناتے تھے۔

اہم ترین

Scroll to Top