Nigah

پی ٹی آئی میں حماد اظہر اور گنڈا پور کیخلاف بغاوت، ترنول جلسہ منسوخی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

پی ٹی آئی نے 22 اگست کے ترنول جلسے کے حوالے سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے بعد حسب دستور جلسہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے اور اب 8 ستمبر کی نئی تاریخ دیدی ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے اس سلسلے میں نیا این او سی بھی جاری کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے مخالفین مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف اب بڑا جلسہ کرنے کی طاقت کھو چکی ہے، اس لیئے پچھلے کئی ماہ سے اس حوالے سے این او سی کے حصول کا ڈرامہ کرکے اپنے کارکنوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں پارٹی کے اندرونی ذرائع سے رپورٹ ملی تھی کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخلی خلفشار اور سیاسی خانہ جنگی کی صورتحال کی وجہ سے صوابی جلسہ کی طرح ترنول جلسہ بھی ناکام ہونے کا خدشہ ہے، صوابی میں تو چونکہ اتنا میڈیا نہیں تھا اس لیئے جلسے کی ناکامی کی اس بڑے پیمانے پر تشہیر نہیں ہو سکی اس لیئے پی ٹی آئی کی کچھ بچت ہو گئی، لیکن اسلام آباد میں مرکزی جلسہ بھی اگر ناکام ہو جاتا ہے تو پھر پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کو 9 مئی اور فیض حمید نیٹ ورک کے حوالے سے جن نئے سنگین الزامات کا سامنا ہے ان سے نبرد آزما ہونے میں عمران خان اور ان کی ٹیم کی سیاسی پوزیشن سخت متاثر ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پنجاب میں صوبائی صدر میاں حماد اظہر اور خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے گروپوں کو پارٹی کے اندر سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور یہ اطلاعات تھیں کہ پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز جلسے میں عدم دلچسپی کے ذریعے اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کریں گے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے مشاورت کیلئے اعظم سواتی کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ طلب کیا کیونکہ ان کے بارے میں خیال یہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی اندرونی چپقلش سے الگ تھلگ ہیں، اس موقع پر اعظم سواتی ترنول جلسے کی بھرپور تیاری کا بانی پی ٹی آئی کو یقین نہ دلا سکے، اس لیئے کپتان نے بروقت پسپائی کا راستہ اختیار کیا اور پارٹی کی داخلی کشیدگی کا یہ ہنگامی حل نکالا ہے کہ اعظم سواتی کی ری لانچنگ کر دی گئی ہے اور وہ اب پارٹی کی ملکی سطح پر نمائندگی کریں گے اور اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کو پیچھے ہٹا لیا گیا ہے۔

اہم ترین

Scroll to Top