بشریٰ بی بی کسی بھی مرحلے پر عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر سامنے آسکتی ہیں، سینئر صحافی عمار مسعود نے بڑی پیشگوئی کر دی۔
وی نیوز کے پوڈ کاسٹ میں میزبان وسیم عباسی کے ساتھ گفتگو میں عمار مسعود نے کہا کہ بشری بی بی اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات سے خوفزدہ ہوگئی ہیں اور اب وہ ہمت ہار رہی ہیں وہ کسی بھی سٹیج پر وعدہ معاف گواہ بن سکتی ہیں۔
عمار مسعود کا کہنا تھا کہ میں، آپ یا عام آدمی کسی مقدمے میں رہائی چاہیں تو مقدمہ ختم ہونے میں دہائیاں بھی لگ سکتی ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ایک متنازعہ شخصیت کا اکھٹے بارہ مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔