پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا، سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کا وی لاگ میں دعویٰ۔
سنیئر صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ جلسے کے دن صبح انتظار پنجوتھہ،راجہ متین اور ملک فیصل سمیت کئی وکلاء کا عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تاہم سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں اور قاضی انور کی ملاقات کرائی گئی۔
سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں اور قاضی انور کی ملاقات کنٹرولڈ تھی اور ان صاحبان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ منسوخی کے متعلق سوال کیا، جس پر پی ٹی آئی نے صبح ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور بتایا کہ بہت ساری وجوہات سامنے آئیں تھیں جس پر جلسہ منسوخ کیا، سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ کنٹرولڈ ملاقات کی وجہ سے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں اور قاضی انور بانی پی ٹی آئی سے زیادہ معلومات نہیں لے سکے۔