سنیئر صحافی عمار مسعود کہتے ہیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کےلئے مشکل فیصلہ تھا لیکن انہوں نے کیا، عمران خان کے حوالے سے فیصلے میں وقت کم رہ گیا ہے۔
وی نیوز کے پوڈ کاسٹ میں میزبان وسیم عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمار مسعود نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کےلئے ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ وہ ڈی جی آئی ایس آئی اورسنیئر جنرل رہ چکے تھے، ایک وقت میں وائسرائے کی طرح تھے، فوج کے اندر اس حوالے سے معاملات تھے، لیکن فوج نے یہ کام کیا۔
عمار مسعود کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے بعد اگر کوئی آدمی یہ سوچ رہا ہے کہ عمران خان تمام کیسز سے بری ہوکر اپنے گھر میں ہنسی خوشی بیٹھے رہیں گے تو یہ ممکن نہیں ہے، حقائق اور نتائج سامنے نظر آرہے ہیں وقت بہت کم رہ گیا ہے۔