Nigah

بانی پی ٹی آئی کے چہیتے زیک گولڈ اسمتھ کی اسماعیل ہنیہ کیخلاف ہرزہ سرائی، پاکستان بھر میں شدید ردعمل

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی مہم چلانے والے ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کی طرف سے حماس کے پولیٹیکل ونگ کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کیخلاف توہین آمیز ٹویٹ کیئے جانے پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل ظاہر کیا جس رہا ہے اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف تنقید کا طوفان آگیا ہے، اس دوران پی ٹی آئی و بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے میئر لندن کے الیکشن میں عمران خان کی طرف سے زیک گولڈ اسمتھ کی حمایت کرنے پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ سے علانیہ معافی مانگی جائے، سوشل میڈیا پر اس شدید ردعمل کا جواب دینے کی بجائے پی ٹی آئی والوں نے شرمناک چپ سادھ لی ہے۔

زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹویٹ میں اسماعیل ہنیہ کو حماس کا سافٹ فیس قرار دینے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہزاروں اسرائیلیوں کا قاتل اور بدترین دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انتہائی توہین آمیز انداز میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کو اسرائیل کی طرف سے 50 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام، ڈیڑھ لاکھ کو زخمی اور 15 لاکھ کو بےگھر کرنا دہشت گردی نہیں لگتا اور حماس کے پولیٹیکل ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدترین دہشت گرد لگتے ہیں، حالانکہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیٹوں، پوتوں اور پوتیوں سمیت فلسطینی کاز کیلئے قربانی دے کر اپنا نام حریت پسندوں کی تاریخ میں امر کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی منافقانہ سیاست کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ ایک طرف ان کی طرف سے حماس اور اسماعیل ہنیہ کی حمایت میں سرسری سے بیانات جاری کیئے جاتے ہیں تو دوسری طرف صیہونی سوچ کے بڑے علمبردار زیک گولڈ اسمتھ کی بھرپور عملی سیاسی حمایت کی جاتی ہے، یاد رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ نے لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا اور عمران خان نے اپنے پاکستانی ہم وطن امیدوار کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے اس سابق سالے کی سپورٹ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد کے سینئر صحافی احمد منصور نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کی زیک گولڈ اسمتھ کے ساتھ قربت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، زیک گولڈ اسمتھ اس وقت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آپریشن گولڈ سمتھ چلانے والے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں جو پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، زیک گولڈ اسمتھ نے حماس کے سابقہ رہنما اور شہیدِ ملت اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کو ہیرو ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ یہ یوتھیوں کے ماموں ہیں، اب ان دو ٹویٹس کو دیکھ کر اہل یوتھ اس تعلق کی کیا توجیہ بیان کریں گے؟ کیا ان کے پاس کوئی جواب ہے؟ احمد منصور نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ یوتھیا صاحبان! اسرائیل کے مددگار و ہمدرد کے ساتھ اپنے اس تعلق پر کیا آپ فخر کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب کم ازکم اپنے آپ سے ضرور پوچھیئے۔

اسلام آباد کے ایک اور سینیئر صحافی صدیق ساجد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ زیک گولڈ اسمتھ قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے جو مہم چلا رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، یوتھیوں کے ماموں کے ٹویٹس دیکھ کر اہل یوتھ اس کا کیا جواز پیش کرینگے؟ یا پھر یہی ان کا اصل بیانیہ سمجھا جائے؟ عوام اور نوجوانوں کو اصل حقیقت ضرور جاننی چاہیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے سرپرستوں کا کردار کتنا منافقانہ اور گھناؤنا ہے۔

اہم ترین

Scroll to Top