Nigah

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ، حکمران اتحاد میں اختلاف، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، اعجاز جاکھرانی

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

حکمراں اتحاد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے پر اختلافات کاشکار، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز جاکھرانی کہتے ہیں حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے قائم ہے دوسری کوئی چوائس نہیں، پیپلز پارٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف ہے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے احتجاج میں اظہار یکجہتی کےلئے گئے پیپلز پارٹی کے وفد کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی نے ممتاز ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایک ادارہ اربوں روپے ٹیکس دیتا ہے اور غریبوں کو سستی اشیاء فراہم کرتا ہے اگر اس ادارے کو بند کرنے کی بات کی جائے گی تو مزدور سڑکوں پر آئیں گے اور پیپلز پارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے، ہم ایسے نہیں چاہیں گے کہ ایک ایسا ادارہ بند ہو جو مزدوروں کو ریلیف دیتا ہے، اس لئے ہم یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے دھرنے میں شریک ہوئے ہیں ہم انکے ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 125 فیصد اضافے اور ن لیگ کے دور میں ساڑھے سات فیصد اضافے کے حوالے اور پیپلز پارٹی کی اہمیت بارے سوال کے جواب میں اعجاز جاکھرانی بولے وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلز پارٹی کے باعث ن لیگ اقتدار میں ہے، انکے پاس دوسری چوائس کوئی نہیں، امید ہے مذاکرات سے مان جائیں گے اور پیپلز پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آپریشنل رکھنے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اعجاز جاکھرانی نے واضح کیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایت پر آئے ہیں اور بلاول بھٹو ساری صورتحال سے آگاہ ہیں۔

اہم ترین

Scroll to Top