دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا رات 9 بجے طے شدہ پریکٹس سیشن بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم مقابلہ کل شیڈول ہے۔
دوسری طرف، آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ نگاہ pk کو موصول اطلاعات کے مطابق، آئی سی سی نے اپنے اس فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے تاہم بورڈ نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی۔
اس صورتحال کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف میڈیا کے سامنے پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر پاکستان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے قارئین کو نگاہ pk پر فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
Author
-
اسلام آباد میں مقیم ایک آزاد محقق اور ان کی دلچسپی کا شعبہ سیکورٹی اور جیو پولیٹکس ہے۔
View all posts