Nigah

گلگت بلتستان پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کا آئینہ دار

nigah گلگت بلتستان پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کا آئینہ دار۔

گلگت بلتستان اپنی برف پوش چوٹیوں، حسین وادیوں اور قدیم ثقافتی ورثے کے باعث دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہ خطہ نہ صرف پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کا آئینہ ہے بلکہ پائیدار معیشت اور بین الاقوامی ثقافتی روابط کا زبردست مرکز بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام نے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں کی بنیاد پر سیاسی شعور اور روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ وقت کے ساتھ گلگت بلتستان نے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں نمایاں ترقی کی۔

آج گلگت بلتستان پاکستان کے قومی دھارے میں شراکت، استقامت اور مشترکہ مستقبل کی روشن مثال بن چکا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سرمایہ کاری میں گلگت بلتستان کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ الحاق سے قبل ڈوگرہ راج نے گلگت بلتستان کے باسیوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا تھا اور عوام کو بری طرح معاشی و سماجی استحصال کا سامنا تھا۔ چنانچہ 14 اگست 1947 کو قیام پاکستان کے چند ماہ بعد یعنی یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ ظلم سے نجات اور اپنے بہتر مستقبل کی خاطر پاکستان سے دائمی ناطہ جوڑ لیا۔ انہیں یقین تھا کہ ان کی منزل اور روشن مستقبل پاکستان سے جڑا ہے۔

ابتدائی دنوں میں نوزائیدہ مملکت خود اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی تھی لیکن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے گلگت بلتستان کے عوام کو سینے سے لگایا، بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لیے اقدامات اٹھائے اور انہیں مملکت خداداد میں آزادی کے ساتھ رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ سفر آسان نہ تھا تاہم جی بی کے عوام نے اپنی جرات اور استقامت سے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے قومی دھارے کا جزو لاینفک ہے۔ قومی تعمیر و ترقی میں گلگت بلتستان نے اہم کردار ادا کیا۔

nigah صحت اور انفراسٹرکچر

توانائی کے منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے جال نے گلگت بلتستان کی معاشی و تجارتی اہمیت بڑھا دی۔ دیامر بھاشا ڈیم، بونجی ڈیم اور انرجی کے دیگر پروجیکٹس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہونے کے علاوہ خطے کو بین الاقوامی سطح پر تجارتی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا گیٹ وے خنجراب پاس ہے۔ تمام اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ جی بی کی ترقی ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل سیاسی خود مختاری اور آزادی حاصل ہے۔ جی بی کے عوام کو براہ راست ووٹ کے ذریعے اپنی حکومت منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ آج یہاں باقاعدہ قانون ساز اسمبلی، منتخب وزیراعلیٰ اور آزاد عدلیہ موجود ہیں جو مقامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ عمل خطے کے عوام کو اتحاد کے ساتھ قومی ترقی میں اپنے حصے کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

گلگت بلتستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں، گلیشیئرز اور حسین وادیاں ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔ اس سے مقامی معیشت مضبوط ہونے کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ جڑا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

سی پیک کے منصوبے، معدنی وسائل، آبی توانائی کے ذخائر، سیاحت کے وسیع مواقع اور امن اس خطے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام کا عزم اور حکومت کی توجہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یہ خواب حقیقت بنے گا کہ گلگت بلتستان وطن عزیز کا ایک کامیاب خطہ اور عوام کی حقیقی ترقی کا ضامن ہوگا۔

وقت گزرنے کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کا ملک کے دیگر حصوں سے معاشی و سماجی تعلق مزید مضبوط ہو رہا ہے جو گلگت بلتستان کے روشن و محفوظ مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔

گلگت بلتستان سیاحت اور ثقافتی ورثے کا عالمی سنگم اپنے شاندار مناظر اور بھرپور ورثے کو بروئے کار لا کر پائیدار معاشی ترقی اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے ذریعے دنیا میں مؤثر اور نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

عالمی سیاحتی نقشے پر اس کی مؤثر نمائندگی پاکستان کے وقار کو مزید بلند کر سکتی ہے۔ گلگت بلتستان کو سیاحت اور ثقافت کے عالمی سنگم کے طور پر اجاگر کرنا قومی ترقی کا اہم محرک ہے۔

اعلان دستبرداری
اس مضمون میں بیان کردہ خیالات اور آراء خصوصی طور پر مصنف کے ہیں اور پلیٹ فارم کے سرکاری موقف، پالیسیوں یا نقطہ نظر کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔

Author

  • ڈاکٹر محمد سلیم

    محمد سلیم برطانیہ میں مقیم مصنف اور محقق ہیں جن کی اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایک مضبوط علمی بنیاد ہے۔ اس کا کام طاقت اور حکمت عملی کی پیچیدگیوں کو تلاش کرتا ہے۔ وہ جغرافیائی سیاست، علاقائی معاملات، اور آج کی دنیا کو تشکیل دینے والے نظریات کے لیے ایک باریک عینک لاتا ہے۔

    View all posts
اوپر تک سکرول کریں۔