Nigah

ڈنمارک پاکستان کی مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا خواہاں، ڈینش سفیر کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزراء سے ملاقات

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

پاکستان کی مائننگ انڈسٹری میں بڑی سرمایہ کاری،ڈنمارک کے بڑے گروپ ایل ایف سمڈتھ نے دلچسپی کا اظہار کردیا، ڈینش سفیر کے ہمراہ کمپنی کے سربراہ کی وفاقی وزراء سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او میکو کیٹو نے وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان اور جام کمال خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزراء نے ڈنمارک بزنس گروپ کو بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طلبہ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کے مواقع پر بھی کام کریں گے۔

ڈنمارک بزنس گروپ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وفاقی وزیر عبد العلیم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کےمعدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، ڈنمارک پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری شراکت دار ہے ہم اس کورڈیل ریلیشن شپ کو اگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈنمارک کے سفیرنے ملاقات کے دوران کہا کہ انکا ملک گذشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں سرگرم عمل ہے، مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے، واضح رہے کہ ایف ایل سمڈتھ مائننگ کے شعبے دنیا بھر میں اہم مقام حاصل ہے۔

اہم ترین

Scroll to Top