Nigah

خیبر پختونخواہ میں کرپشن کا بازار گرم، گورنر فیصل کریم کنڈی بول پڑے

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

خیبر پختونخواہ میں کرپشن کا بازار گرم، گورنر فیصل کریم کنڈی بول پڑے، کہتے ہیں کلاس فور تک کی نوکریاں بیچی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ کے بھائی نے دکان کھولی ہوئی ہے۔

سلیم صافی کے ساتھ پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران گورنر خیبر پختونخواہ نے انکشاف کیا کہ کے پی ‏کلاس فور تک کی نوکریاں بیچی جا سکیں رہی ہیں ڈی سی ایس پی ڈی آئی جی کمشنر کے نرخ نامے لگے ہوئے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ دوسیکرٹریز کو جانتے ہیں جنھوں نے پیسے دیکر تقرری لی، ایک سیکرٹری 7 کروڑ اور دوسرا 11 کروڑ دے کر آیا ہے، جن سیکرٹریز نے پیسے دیئے ہیں وہ بھی عہدے کا استعمال کر کے اپنے پیسے پورے کریں گے۔

گورنر کے پی نے واضح کہا کہ وزیراعلی کے بھائی نے دکان کھولی ہوئی ہےاور ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں، صوبے میں فنانس بل اسوقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک وزیراعلی کے بھائی پاس نہیں کرینگے۔

اہم ترین

Scroll to Top