Nigah

جنرل فیض حمید کی گرفتاری سے سازش کا ایک سرا پکڑا گیا، جاوید لطیف

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کہتے ہیں جنرل فیض کی گرفتاری سازش سے سازش کا ایک سرا پکڑا گیا، دوسرا سرا پکڑیں تو بہت سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ نام سامنے آئیں گے۔

جاوید چوہدری کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ‏جنرل فیض کو گرفتار کرکے آپ نے سازش کا ایک سرا پکڑا ہے آپ اس وقت تک انصاف نہیں دے سکیں گے قوم کو اعتماد نہیں دے سکیں گے جب تک آپ دوسرے سرے تک نہیں جاتے۔ جب آپ دوسرے سرے تک جائیں گے تو پھر اس میں ثاقب نثار جنرل باجوہ، گڈ ٹو سی یو بھی آئیں گے کچھ حاضر سروس کچھ ریٹائرڈ بھی آئیں گے۔

جاوید چوہدری نے سوال کیا کہ کیا یہ حکومت کی خواہش ہے کہ سب چیزیں سامنے لائی جائیں؟ جس کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہو یا نہ ہوا یا حکومت اس پوزیشن میں نہ بھی ہو لیکن اداروں کو چاہیئے کہ وہ حقائق سامنے لائیں اداروں کو اتنا طاقتور ہونا چاہیئے،جن کے سامنے کوئی شخصیت یا جتھے کی اہمیت نہ ہو۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اپنے مہرے کی رہائی کےلئے بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن اداروں کو چاہیئے کہ اپنے ملک کا مفاد دیکھیں اگر اس بار بھی مجرم چھوڑ دیا تو پھر ہر بار مسلح جتھے اپنے مرضی کے فیصلے لیکر جائیں گے۔

اہم ترین

Scroll to Top