Nigah

جنرل فیض کی کہانی کا کھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جاتا ہے، خواجہ آصف

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں جنرل فیض کی کہانی کا سارا کھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جاتا ہے، اگر وہ بولے تو بانی پی ٹی آئی کےلئے ڈیزاسٹر ثابت ہوگا۔

معروف اینکر عاصمہ شیرازی کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض اور عمران خان ایک دوسرے کو بہتر جانتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہیں جنرل فیض حمید انکے متعلق تمام راز افشا نہ کردیں کیونکہ جنرل فیض عمران خان کے متعلق ہر چیز جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ معلومات رکھنے والے تھے اور انہیں پتہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیا، کب اور کیوں کر رہے ہیں؟ چار پانچ سال جو انہوں نے کام کئے اس سب کا علم ہے، جو کام دونوں نے ملکر کئے یا مشاورت سے کئے گئے، جنرل فیض کے پاس معلومات کا خزانہ ہوگا اگر جنرل فیض نے سب بتا دیا تو یہ بانی پی ٹی آئی کےلئے ڈیزاسٹر ثابت ہوگا۔

اہم ترین

Scroll to Top