Nigah

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ، 18 ارب ڈالر جرمانے کی خبر بے بنیاد ہے

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

وفاقی وزیر مصدق ملک نے ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر ہرجانے کہ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے 18 ارب ڈالر ہرجانے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ 18 ارب ڈالر کے اعداد و شمار کہاں سے کیسے آئے انہیں معلوم نہیں، وہ متعلقہ شعبے کے وزیر ہیں لیکن ایسی کوئی بات یا نوٹس انکی نظر نہیں گزرا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، جس میں ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ بھی شامل ہے، نہ ہی پاکستان اور نہ ہی ایران نے منصوبے کی تکمیل نہ ہونے پر کسی جرمانے کا ابھی تک تخمینہ لگایا ہے، لگتا ہے ہم خود سے ایسی خبریں لگا رہے ہیں جس سے پاکستان کا کوئی فایدہ نہیں، ہمارے ہمسایہ ملک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اسلئے ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہیئے۔

مصدق ملک نے قومی اسمبلی میں پیشکش کی کہ اگر ایوان چاہے تو انہیں یا قائمہ کمیٹی کو گیس پائپ لائن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جا سکتی ہے تاہم درخواست ہوگی کہ تمام بریفنگ ان کیمرہ رکھی جائے۔

اہم ترین

Scroll to Top