Nigah

اڈیالہ جیل سے جو بندہ پکڑا گیا اس سے سہولت کاری کے ثبوت سامنے آگئے، حنیف عباسی

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کہتے ہیں اڈیالہ جیل سے جو بندہ پکڑا گیا وہ کس قسم کی سہولت کاری کر رہا تھا یہ چیزیں سامنے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماء انفرادی طور پر رابطے میں ہیں۔

رؤف کلاسرا کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تحقیقات ہو رہی ہیں وہ کسی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن تو نہیں لیکن اب تو پی ٹی آئی خود اعتراف کر چکی ہے کہ اسکے بعض رہنماء فوج سے انفرادی طور پر رابطے میں تھے اور جو جلسہ منسوخ ہوا انہوں نے کرایا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جو بندہ اڈیالہ جیل سے پکڑا گیا وہ کیا کیا چیزیں فراہم کررہا ہے کس کس کے فون اسکو آتے تھے اور کیا سہولت کاری اس نے کی یہ سب سامنے ہے، یہ تحقیقات ایک تک محدود نہیں، ہو سکتا ہے کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ کے طور پر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہوں۔

اہم ترین

Scroll to Top