Nigah

عمر ایوب اور زرتاج گل گرفتاری سے کیسے بچے؟ نگاہ پی کے نے پتہ لگالیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر اہوب اور پارلیمانی زرتاج گل گرفتاری سے کیسے بچے؟ نگاہ ڈاٹ پی کے نے تفصیلات حاصل کر لیں، دونوں رہنما پولیس کو چکما دیکر پارلیمنٹ سے باہر نکلے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور زرتاج گل دونوں کو پہلے ہی گرفتاری سے متعلق اطلاعات مل چکی تھیں،عمر ایوب اپنے سرکاری پروٹول کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوس پہنچے، اور اپوزیشن لیڈر نے اپنا سرکاری سکواڈ خالی واپس بھجوا دیا، جس کے بعدعمر ایوب نے اپنے قریبی عزیز کی پرانے ماڈل کی پجارو پارلیمنٹ ہاوس منگوائی۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب پجارو کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر کابینہ ڈویژن کے راستے سے پارلیمنٹ سے فرار ہوئے۔

دوسری جانب پارلیمانی لیڈر زرتاج گل بھی اپنی گاڑی پر پارلیمنٹ سے باہر نہ نکلیں، ذرائع کے مطابق زرتاج گل پارلیمنٹ ہاوس میں آئے ہوئے مہمانوں کی گاڑی میں چھپ کر فرار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل مہامنوں کی گاڑی کی پچھلی نشست پر 3 افراد کے درمیان چھپ کر بیٹھ کر فرار ہوئیں، زرتاج گل اس راستے سے نکلیں جہاں پولیس تعینات تھی، پولیس نے مہمانوں کی گاڑی سمجھ کر مکمل تلاشی نہ لی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنما ابھی تک روپوش ہیں، آج کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی، دونوں رہنماوں پر سنگجانی جلسہ کے ایس او پیز کے خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اہم ترین

Scroll to Top