Nigah

آئینی ترمیم کا پکا انتظام کر لیا گیا، دو تہائی سے بھی زیادہ ارکان نے حمایت کر دی، اہم شخصیت کی انصار عباسی سے گفتگو

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

دی نیوز، جنگ اور جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر اور یوٹیوبرز انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ضروری دو تہائی اکثریت کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور اس  کے بعد یہ ترمیم بہت جلد منظور کر لی جائے گی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر تازہ ترین وی لاگ میں انصار عباسی نے کہا ہے کہ ان کی آج ہی ایک اہم شخصیت سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یہ بڑی خبر دی ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے ضروری نمبرز حاصل کر لیئے گئے ہیں اور جس روز ترمیم پارلیمنٹ میں پیش ہو گی اس روز بڑا سرپرائز یہ ہو گا کہ مطلوبہ دوتہائی اکثریت سے بھی زیادہ ارکان پارلیمنٹ اس کے حق میں ووٹ دیں گے، ترمیم کب پیش کی جائیگی اس حوالے سے اعلیٰ ترین سطح پر مشاورت جاری ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ اگلے 72 گھنٹوں کے اندر اندر بھی منظور کروائی جا سکتی ہے اور اسے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس کے فوری بعد بھی پارلیمنٹ سے منظور کروایا جا سکتا یے۔

یہ کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے، انصار عباسی نے آئینی ترمیم کی ٹائمنگ کے حوالے سے دعویٰ بھی اسی اہم شخصیت کی گفتگو کے تناظر میں کیا ہے اور اس شخصیت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

اہم ترین

Scroll to Top