Nigah

ایس سی او سمٹ پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج کا اعلان کھلی بغاوت اور غداری، پی ٹی آئی نے بم کو لات مار دی، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

آبادی کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے بلاک کی میزبانی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کا انعقاد بلاشبہ پاکستان کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں، یہ موقع صرف حکومت نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی عزت و آبرو کا معاملہ ہے اور پی ٹی آئی عالم اسلام کی اکلوتی ایٹمی طاقت کی عزت خاک میں ملانے پر تلی ہوئی ہے کہ اس تاریخی موقع پر دارالحکومت کے ریڈ زون میں افراتفری سے پاکستان کے حوالے سے دنیا میں کیا پیغام جائے گا؟ پی ٹی آئی کے اس عاقبت نااندیشانہ فیصلے پر محب وطن حلقوں سمیت ہر شعبہ زندگی کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تو آگ بگولا ٹویٹس کا طوفان آ گیا ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے فسطائی اور انتشاری ایجنڈے کے تحت یہ انتہائی اقدام کھلی بغاوت اور غداری ہے، اس لیئے اس انارکسٹ جماعت پر پابندی ہی واحد حل ہے، پی ٹی آئی نے اس بار آخری ریڈ لائن عبور کرتے ہوئے بم کو لات مار دی ہے۔

سینئر صحافی طارق محمود چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایس سی او سمٹ کے موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان سے انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی، این آر او کے متلاشی کو قومی مفاد سے کیا غرض؟ غزہ کیلئے منعقد کی گئی اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والوں کو قوم کی سفارتی عزت و آبرو کی کیا پرواہ؟ 12 سربراہان مملکت کی آمد پر تماشا لگانے والے کو قومی وقار سے کیا غرض؟

عظمیٰ بخاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او سربراہ کانفرنس والے دنوں میں فساد برپا کرنے اور اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرنا اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، یہ فساد گروپ پاکستان کیلئے ایک عذاب اور امتحان سے کم نہیں، ٹویٹ میں پی ٹی آئی قیادت کے کردار پر لطیف طنز کرتے ہوئے عظمیٰ زاہد بخاری نے لکھا ہے کہ "خود ہم چھپ کر رہیں گے لیکن لوگوں کو مرنے مارنے کیلئے استعمال کریں گے”۔

حیدر نقوی نے لکھا ہےکہ لگتا ہے کہ کسی بہت ہی اعلیٰ پی ٹی آئی دشمن نے یہ پلان بنایا ہے، جو چاہتا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا مکمل ہی خاتمہ ہو جائے، حکومت کو تو ان کی طرف سے ایسی دھمکی کا انتظار تھا، تاکہ صف اقتدار میں بیٹھے ان کے ہمدردوں کو یہ دکھا کر تیار کیا جائے کہ اب انتہائی کارروائی کیوں ضروری ہے؟ اگلے دو دن ان کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے۔

سینئر صحافی و یوٹیوبر احمد منصور نے لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ، عہدیداروں اور کارکنوں میں سے جس کسی میں بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے تھوڑی سی بھی تڑپ ہے، ان کیلئے یہ انتہائی قیمتی موقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کو سبوتاژ کرنے والے اس انتہائی قابل مذمت اور ملک سے کھلی غداری کے اعلان اور یہ اعلان کرنے والوں سے خود کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے الگ کر لیں، انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پنجاب میں جمعہ 11 اکتوبر کو اپنے احتجاج کی کال کا حشر دیکھنے کے بعد 15 اکتوبر کو اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان محض بلیک میلنگ کی ایک کوشش ہے، کہ شاید ایس سی او اجلاس کی وجہ سے ہی کوئی ان سے بات کر ہی لے، لیکن بیوقوفوں سے بڑی غلطی ہو گئی ہے، سوفیصد مس کیلکولیشن، تحریک انصاف ختم شد۔

اہم ترین

Scroll to Top