Nigah

سمیع ابراہیم کا دکھڑوں بھرا ٹویٹ، نیا چورن یا "سرپرستوں” سے مالی امداد کی درخواست؟ صارفین کے مرچ مصالحہ تبصرے

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ایک غیر حقیقی دنیا کی تلاش کے سفر کی ترویج و اشاعت کرنے والے انتشاری ایجنڈے پر تعینات اینکرز اور یوٹیوبرز اب خود بھی تھک گئے ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے اپنے دکھڑے سناتے پائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بول نیوز کے سابق اینکر پرسن اور یوٹیوبر سمیع ابراہیم نے ایک طویل ٹویٹ کرکے اپنا غم غلط کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خصوصی خوشامد کر کے اپنے فالوورز اور سبسکرائبرز بڑھانے کی کوشش والی واردات بھی ڈال دی ہے، واقفان حال کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹویٹ ایک طرح سے پی ٹی آئی کے اوور سیز سہولت کاروں کے نام مالی امداد کی درخواست ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ سمیع ابراہیم کے یہ اصل مالی مقاصد کس حد تک پورے ہوتے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں سمیع ابراہیم نے لکھا ہے کہ "نیوز چینل سکرین سے آف ائیر ہوے آج تقریبا دس ماہ ہو گے ہیں۔ اس دوران اغوا بھی ہوا کئی دفعہ دھمکیاں بھی ملیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ECL سے نام نہیں بٹایا گیا۔ ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ کسی چینل پر نوکری کی اجازت نہیں ہے۔ جہاں نوکری کے لیے معاہدہ کیا اس چینل کو بتا دیا گیا کہ تمھارا حال بول جیسا ہو گا۔ تم سے چینل چھین لیا جائے گا۔

بول کی نئی انتظامیہ کو ہدایت ہے کی میری واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کرنی۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ اگر بیان کرنا شروع کروں تو۔

لیکن ان تمام قباحتوں کے باوجود یہ میرا ملک ہے اور ہم سب نے مل کر اسے ٹھیک کرنا ہے۔ مایوسی اور تاریکی کے ان ایام میں، میں نے حوصلہ اڈیالہ جیل کےُایک چھوٹے سے سیل میں قید عمران خان سے لیا ہے اب تو جیل حکام نے مجھے اڈیالہ مقدمات کی سماعت سے بھی روک دیا ہے، لیکن خان کی آنکھوں کی چمک۔ آواز کی گونج۔ دشمنوں کو جلا دینے والی شرارتی مسکراہٹ اور ہمالیہ کی طرح بلند عزم مجھے آگے بڑھنے کی جلا دیتا ہے۔ جس ہمت اور سچائی سے بشریٰ بی بی نے خان کے ساتھ وفا کی ہے اگر اسکا ذکر نا کروں تو کم ظرفی اور بددیانتی ہو گی۔ انشاللہ عوام کا دور آئے گا اور راج کرے گی خلق خدا”۔

اس طویل ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا جو ردعمل نیچے ریمارکس کی صورت میں سامنے آیا ہے وہ اس ٹویٹ سے بھی زیادہ دلچسپ ہے، لوگوں نے جس جرات مندی اور دلیری سے سمیع ابراہیم کو آئینہ دکھایا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اہل وطن کا سیاسی شعور کتنا پختہ ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ شرارتی قسم کے ریمارکس بھی آئے ہیں، ایک سوشل میڈیا صارف مریم نے لکھا ہے کہ اپنے دکھڑے سناتے وقت آپ نے کھسروں کی طرف سے پڑنے والی چپیڑوں کا ذکر نہیں کیا، محسن وقار نے لکھا ہے کہ ہر دلال کا حال ایک دن تمہارے والا ہی ہوتا ہے، توحید علوی نے لکھا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق تو آپ ایک امریکی شہری ہیں، واسع جلیل نے اپنے طویل ریمارکس میں لکھا ہے کہ اچھا خاصہ کاروبار چل رہا ہے آپ کا، اچھے بھلے سبسکرائبرز ہیں، ویڈیوز پر ویوز بھی کافی مل جاتے ہیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے آپ کو تو، رب نواز بلوچ نے طنزیہ ریمارکس میں لکھا ہے کہ آپ یہ چورن صرف دوسرے لوگوں کیلئے ہی بیچ رہے ہیں، آپ خود امریکی، آپ کے بچے امریکی شہری، کیا آپ نے احتجاجاً اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی ہے، اپنے بچوں کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہنا سکھا کر ان کی امریکی شہرت بھی ترک کروا کے انہیں بھی اس عظیم ملک میں رہنے کیلئے واپس بلا لیا ہے؟ یا بس ریٹنگ کیلئے ہی یہ چورن بیچ رہے ہیں۔

اہم ترین

Scroll to Top