سینیٹر فیصل واؤڈا کا بڑا انکشاف، کہتے ہیں فوج کے انصاف پر مبنی فیصلوں اور آرمی چیف کی کوششوں سے ستمبر میں بڑی خوشخبری کا امکان ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے وژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔
آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئینی، قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔ اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔