Nigah

سابق کمشنر راولپنڈی سے 8 فروری انتخابات میں نتائج تبدیلی کا بیان کس نے دلوایا، اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نومبر میں کس عہدے کی امید لگائے بیٹھے تھے، سنیئر صحافی محسن بیگ کے انکشافات

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

سنیئر صحافی محسن بیگ کا بڑا انکشاف، کہتے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بیان جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کہنے پر دیا اور اسکا اعتراف کورٹ مارشل کے دوران سابق لیفٹیننٹ جنرل کے روبرو بیان میں کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں محسن بیگ نے انکشاف کیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی اور راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے ہارنے اور نتائج تبدیل کرنے کی پریس کانفرنس انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کہنے پر کی تھی، ورنہ ان کے پاس اس کے کوئی شواہد نہیں تھے، سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ بیان سابق لیفٹیننٹ جنرل کے خلاف جاری کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران جنرل فیض حمید کے سامنے دیا ہے۔

سنیئر صحافی محسن بیگ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بتایا تھا کہ نومبر 2024 میں وہ ( فیض حمید) صدر پاکستان ہوگا اور پھر عمران خان کو جیل سے نکال کر وزیراعظم بنوا دے گا۔

محسن بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ دوران ٹرائل یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ عمران خان کے اقتدار سے ہٹتے ہی احتجاج جلسوں اور ہنگاموں کی ایڈوائس بھی جنرل ر فیض حمید نے ہی کی تھی تاکہ ملک میں عدم استحکام رہے جبکہ اس وقت جو تحریک انصاف کی احتجاج کی پالیسی چل رہی ہے اس کا ماسٹر مائنڈ بھی سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تھا تاکہ حکومت اور فوج پر دباؤ رہے یہ سب ریکارڈ سے ثابت بھی ہوگیا ہے۔

محسن بیگ نے اس حوالے سے اپنے تبصرے میں فیض حمید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہت سے عہدوں کی امید لگائے بیٹھا تھا بہت سے لوگوں کو لالچ دے رکھا تھا مگر وہ کہتے ہیں ناں ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

اہم ترین

Scroll to Top