Nigah

بھارتی کپتان کو میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے روک دیا

nigah بھارتی کپتان کو میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے روک دیا
[post-views]

ایشیا کپ کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ایک دلچسپ اور متنازعہ صورتحال سامنے آئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے صاف انکار کر دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی بار بار سوال کے لیے مائیک مانگتے رہے لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ جب بالآخر ایک پاکستانی صحافی کو مائیک دیا گیا اور انہوں نے اپنا تعارف کروایا تو بھارتی میڈیا مینجر نے فوراً مائیک واپس لے لیا۔

پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا:
"آپ نے ہاتھ نہیں ملایا، ٹرافی فوٹو سیشن نہیں کیا، اور ٹرافی وصول بھی نہیں کی۔ آپ تاریخ کے پہلے کپتان ہیں جنہوں نے کرکٹ میں سیاست کو شامل کیا ہے۔”

یہ سوال سنتے ہی سوریا کمار یادیو نے اپنے میڈیا مینجر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا:
"بولنا ہے یا نہیں بولنا؟”
اس کے بعد بھارتی کپتان نے گول مول جواب دیتے ہوئے ڈھٹائی سے کہا کہ "مجھے آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔”

ٹرافی لینے سے بھی انکار

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ تاہم جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، لیکن محسن نقوی بھی اپنے مؤقف پر قائم رہے، جس کے نتیجے میں بھارتی ٹیم کو بغیر ٹرافی لیے ہی گراؤنڈ چھوڑنا پڑا۔

Nigah PK کی رائے

Nigah PK کے مطابق یہ رویہ کھیل کی اس روح کے خلاف ہے جو ہمیشہ امن، دوستی اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے۔ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا ہی کرکٹ کی اصل خوبصورتی ہے، مگر بھارتی ٹیم نے اس بار اپنے روئیے سے منفی تاثر دیا۔

Author

اوپر تک سکرول کریں۔