Nigah

حریم شاہ کی ‘ آنٹی’ کون؟ مبشر لقمان نے اپنے جہاز کی وائرل تصاویر کا راز بھی کھول دیا

حریم شاہ عقل اور کیریکٹر دونوں سے عاری ہے عثمان بزدار اور بشری بی بی کی کرپشن کے حوالے سے ثبوت عمران خان کے سامنے رکھے تھے باخبر اینکر نے پوڈ کاسٹ میں تھرتھلی مچا دی
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک پوڈ کاسٹ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے حریم شاہ کے حوالے سے بڑے انکشافات کردیئے، پوڈکاسٹ کی میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حریم شاہ آپکے بہت خلاف ہیں تومبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ عقل اور کیریکٹر دونوں سے عاری ہیں انکے پاس کوئی مخالفت کی دلیل نہیں ہے حریم سابق خاتون اول بشری بی بی کی فرنٹ لیڈی تھی۔

جہاز تک رسائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے عثمان بزدار اور بشری بی بی کی کرپشن کے حوالے سے ثبوت عمران خان کے سامنے رکھے تھے جس پر انہیں نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا۔

مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ حریم شاہ تھری لیئر سیکیورٹی کراس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جھنڈے والی گاڑی میں جہاز تک پہنچیں اور وہاں تصاویر بنوائیں، مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی جو نہیں کی گئی نہ ہی ایف آئی اے اور نہ ہی سائبر کرائم نے کارروائی کی کیونکہ اسوقت کی ساری حکومت اسکے ساتھ تھی۔

اہم ترین

Scroll to Top