بیرسٹر سیف کا نواز شریف کی عمران خان سے رابطے کی کوشش کا بیان، معروف اینکر منیب فاروق نے سوال اٹھا دیا، بولےنواز شریف کو عمران خان سے ملاقات کر کے کیا ملے گا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کے دوران منیب فاروق کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کا بیان پڑھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کی کوشش میں ہیں تو میں ہنس پڑا۔
منیب فاروق نے سوال اٹھایا کہ بھائی نواز شریف کو اسوقت عمران خان سے ملاقات کر کے کیا ملے گا؟ نواز شریف کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے بھائی انکا وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہے، انہیں عمران خان سے ملاقات کیوں کرنی۔
معروف اینکر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اسوقت برانڈ نواز شریف کی بحالی میں مصروف ہیں۔ وہ عوام کیلئے ریلیف پر ریلیف پلان کررہے ہیں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ جب وہ یہ سب کچھ کررہے ہیں تو انہوں نے عمران خان سے مذاکرات کس لیے کرنے ہیں انکو اس سے کیا حاصل ہوگا؟