Nigah

اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی رجیم عمران خان سے کسی صورت بات نہیں کرے گی، محسن بیگ

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp

سنیئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی رجیم عمران خان سے کسی صورت بات نہیں کرے گی۔

کامران شاہد کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن بیگ نے کہا کہ عمران خان جس طرح اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے پڑا ہے، میں نے گزشتہ کچھ عرصے سے واضح طور پر کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی رجیم عمران خان سے کسی صورت بات نہیں کرے گی، کیونکہ جس طرح اس نے انہیں پکارا، انکے نام رکھے اور جو کچھ کیا وہ آپکا انٹرنیشنل ایجنڈا تھا کہ فوج کو بدنام کیا جائے کیونکہ فوج ہی واحد ادارہ ہے جس سے یہ ملک بچے گا۔

محسن بیگ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کیا کر رہی ہے یا اسکا کیا کردار ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے، پاکستان کو عسکری طاقت سے فتح کرنا ناممکن ہے لیکن ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت کو تباہ کر کے اس حالت تک پہنچا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب جو نومئی سے قبل تعلیمی اداروں میں جا کر فوج کے خلاف تقریریں کر رہے تھے اور طلباء و نوجوانوں کو ورغلاء رہے تھے اسکے بعد نو مئی کو جو ڈراپ سین ہوا وہ سب کے سامنے ہے یہ کہتے ہیں فوٹیجز دے دیں وہ کون لوگ تھے جو جی ایچ کیو گئے اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

اہم ترین

Scroll to Top